انگلش کرکٹرز اپنے بورڈ کے جھوٹ کا پول کھولنے لگے، وزیراعظم بھی برہم

نیوز ڈیسک

لاہور : انگلش کرکٹرز اپنے بورڈ کے جھوٹ کا پول کھولنے لگے، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے سے قبل کسی نے اس حوالے سے ہم سے کوئی بات کرنا تک گوارا نہیں کیا

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی تقلید کرتے ہوئے  اتوار کو ہونے والی میٹنگ میں انگلش کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ اپنی ٹیم پاکستان بھجوانے سے انکار کر دیا تھا، اس کی ایک وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ کرکٹرز کو بھی تحفظات ہیں

اب پلیئرزیونین کا یہ موقف سامنے آیا ہے کہ ان سے ٹوور کے حوالے سے کسی نے کوئی بات نہیں کی، یاد رہے کہ اس سے قبل یہ رپورٹ بھی سامنے آئی ہیں کہ ای سی بی نے فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم بورس جانسن سمیت حکومت کی ہدایات کو بھی نظرانداز کیا

برطانوی اخبار ”دی ٹائمز“ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکام نے ای سی بی کو شیڈول کے مطابق سیریز کھیلنے کے لیے کہا تھا، دورہ منسوخ کرنے پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور دیگر وزرا ناراض ہوئے

دوسری جانب برطانوی وزراء نے موقف اختیار کیا کہ اس فیصلے سے پاک برطانیہ تعلقات متاثر ہوئے ہیں.

کھیل کے بارے مزید خبریں:

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close