مہتاب اکبر راشدی اور اکبر راشدی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

نیوز ڈیسک

کراچی : مہتاب اکبر راشدی اور اکبر راشدی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے

اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور مہتاب اکبر راشدی کی رہائشگاہ پہنچیں، جہاں مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما مہتاب اکبر راشدی اور اکبر راشدی نے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا

اس موقع پر صوبائی وزرا سعید غنی، امتیاز شیخ اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بھی موجود تھے

اس موقع پرفریال تالپور نے کہا کہ اکبر راشدی اور ان کے خاندان نے اچھا فیصلہ کیا ہے، پیپلز پارٹی میں ان کو عزت ملے گی، یہ پرانی فیملی ہے

صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ جس دن چاہیں گے، پی ٹی آئی کے کئی ایم این ایز پیپلز پارٹی میں شامل ہوجائیں گے، ہر الیکشن میں پیپلز پارٹی کے ووٹ اور سیٹوں میں اضافہ ہوا ہے

یاد رہے کہ مہتاب اکبر راشدی فنکشنل لیگ کی رکن سندھ اسمبلی بھی رہی ہیں۔ مہتاب اکبر راشدی کے شوہر اکبر راشدی پیر پگارا کے کزن ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close