نعیم بکک سمیت لیاری گینگ وار کے چار کارندے گرفتار

نیوز ڈیسک

کراچی : شارع نورجہاں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے لیاری گینگ وار سلیم چاکلیٹی گروپ کے انتہائی مطلوب چار کارندوں کوگرفتار کرلیا ہے. ملزمان قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی مطلوب تھے

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گرفتار ملزمان میں ہائی پروفائل ملزم نعیم بکک بھی شامل ہے، جبکہ دیگر ملزمان میں ندیم، عمران اور ذاکر دادا شامل ہیں

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چار کلو چرس برآمد کی  گئی ہے ،ملزمان دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری کی درجنوں وارداتوں میں بھی ملوث ہیں

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے تفتیش کے دوران اغواء برائے تاوان کی متعدد وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے

گرفتار ملزمان اس سے قبل بھی متعدد بار گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں، پولیس کے مطابق ملزمان سلیم چاکلیٹی کے حکم پر متعدد قتل بھی کر چکے ہیں، گرفتار ملزمان شہر میں منشیات فروشی کا نیٹ ورک چلا رہے تھے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close