لاہور : پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جدید تعلیم ہر بچے کا حق ہے، تمام اضلاع میں یونیورسٹیاں بننے سے طلبہ کو گھر کے قریب اعلیٰ تعلیم کے مواقع ملیں گے، صوبہ بھر میں مزید چھیاسی نئے کالج قائم کئے جائیں گے
وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی، صوبائی وزیر نے ہائر ایجوکیشن سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کی جامعات میں چپ ڈیزائننگ ٹولز پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے، سیالکوٹ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنائی جا رہی ہے، پنجاب میں پچھتر نئے کالجز بنائے گئے ہیں
انہوں نے کہا کہ تعلیم دوست اقدامات کی بدولت عالمی اور ایشیائی رینکنگ میں پنجاب کی اکیس یونیورسٹیاں شامل ہوئی ہیں
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ذہین اور مستحق طلبہ کو تراسی کروڑ چالیس لاکھ روپے کے رحمت اللعالمینﷺ اسکالر شپ بھی دئیے جارہے ہیں.