گوگل نے پاکستان میں زلزلے کی خبر دینے والا اینڈرائڈ ارتھ کوئیک الرٹ سسٹم متعارف کرا دیا

ویب ڈیسک

گوگل نے گزشتہ روز پاکستان میں زلزلے کی خبر دینے والا اینڈرائیڈ ارتھ کوئیک الرٹ سسٹم متعارف کرا دیا ہے

یہ الرٹ سسٹم بلاقیمت ہے اور اینڈرائڈ پلیٹ فارم کا ایک مددگار فیچر ہے، جو دنیا بھر میں زلزلوں کا پتہ لگاتا اور لوگوں کو آگاہ کرتا ہے

یہ سسٹم زلزلے کی سرگرمیوں کا پتہ لگانے کے لیے فعال اینڈرائڈ اسمارٹ فونز میں موجود ایکسلرومیٹر (accelerometers) استعمال کرتا ہے اور دو طریقوں سے لوگوں کو زلزلے کے بارے آگاہ کرتا ہے: ایک سرچ کے ذریعے اور دوسرا ڈیوائس کے ذریعے براہ راست

یہ سسٹم گوگل سرچ کو تقریباً فوری طور پر (near-instant) معلومات فراہم کرتا ہے۔ جب لوگ ’زلزلہ‘ یا ’میرے نزدیک زلزلہ‘ دیکھتے ہیں، تو انہیں متعلقہ نتائج ملتے ہیں اور ساتھ ہی اس بارے میں مددگار وسائل کے بارے میں بھی معلومات ملتی ہیں کہ زلزلے کے بعد کیا کرنا چاہیئے

ایسے صارفین جو یہ الرٹس وصول نہیں کرنا چاہتے، وہ ڈیوائس کی ترتیبات(Settings) میں جا کر اسے بند کر سکتے ہیں

ماضی میں پاکستان کے شمالی اور مغربی حصے میں متعدد زلزلوں کا سامنا کر چکے ہیں۔ زلزلے کے اس سسٹم میں توسیع سے، پاکستان میں اینڈرائیڈ صارفین کو خودکار طور پرابتدائی وارننگ الرٹس موصول ہو سکتے ہیں جو اْنہیں ہنگامی صورت حال کے لیے تیار رہنے میں مدد دیتے ہیں

موبائل آلات پر اینڈرائڈ ارتھ کوئیک الرٹس سسٹم دو اقسام کے الرٹس دکھاتا ہے، جن کا انحصار زلزلے کی شدت پر ہوتا ہے

ہوشیار ہو جائیں (Be Aware) الرٹس4.5 شدت کا زلزلہ آنے پر لوگوں کو خبردار کرتا ہے یا پھر اس کی شدت موڈیفائیڈ مرکلی انٹین سٹی اسکیل (MMI) پر 3 یا 4 ہونے پر دکھاتا ہے

یہ اطلاع زلزلے کی مرکز سے فاصلے کی معلومات کے ہمراہ بھیجی جاتی ہے۔ الرٹ فون کے موجودہ والیوم، وائبریشن، اور ڈسٹرب نہ کریں کی ترتیبات استعمال کرتا ہے

عمل کیجیے (Take Action) الرٹ ہے، جو 4.5 سے زیادہ شدت یا 5 اور اُس سے زیادہ وسعت والے زلزلے کی صورت میں پوری اسکرین پر نظر آتا ہے۔ لوگوں کو ممکنہ طور پر شدید ارتعاش کے لیے تیار رہنے میں مدد کی غرض سے ہدایات پوری اسکرین پر دکھائی جاتی ہیں اور اُسی کے ساتھ فون بھی تیز آواز میں بجنا شروع ہو جاتا ہے

اینڈرائڈ ارتھ کوئیک سسٹم پہلے نیوزی لینڈ اور یونان میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اب یہ قازقستان، کرغز جمہوریہ، فلپائن، تاجکستان، ترکیہ، ترکمانستان، امریکا اور اْزبکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی دستیاب ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close