اشرف غنی نے فیسبک پر طالبان کی حمایت میں پوسٹ کرکے ڈلیٹ کردی

ویب ڈیسک

ابو ظہبی : سابق افغان صدر اشرف غنی نے فیسبک پر پہلے ایک پوسٹ میں عالمی برادری سے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے اور ساتھ دینے کا مشورہ دیا، لیکن اس کے بعد فوری طور پر پوسٹ کو ڈلیٹ کر دیا

یاد رہے کہ سابق صدر اشرف غنی طالبان کے افغانستان کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد کابل سے فرار ہو کر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے تھے اور اپنے فرار ہونے کی وجہ خون ریزی سے بچنا بتایا تھا

آج اشرف غنی نے اپنے فیسبک پر ایک پوسٹ کی گئی تھی، جس میں انہوں نے عالمی برادری سے افغان طالبان کی حمایت اور افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کرنے کی درخواست کی گئی تھی

اس پوسٹ کے کچھ ہی دیر بعد سابق صدر اشرف غنی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وضاحت کی کہ ان کا فیسبک اکاؤنٹ ہیک کیا گیا ہے اور اب اس اکاؤنٹ سے ہونے والی کسی پوسٹ سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close