اپوزیشن نے مہنگائی پر حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج کا آغاز کردیا

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : اپوزیشن نے ملک میں مہنگائی پر حکومت کےخلاف سڑکوں پر احتجاج کا آغاز کر دیا ہے

اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کی کال دینے کے بعد کراچی، لاہور، لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد، مہمند، زیارت  اور مینگورہ سمیت مختلف شہروں میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے

احتجاجی مظاہروں میں شامل افراد نے مہنگائی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور فوری ریلیف کا مطالبہ کیا

لاہور میں مسلم لیگ نون نے مہنگائی کےخلاف جین مندر چوک پراحتجاج کیا، احتجاج میں شامل نون لیگی کارکنوں نے یوٹیلٹی بلز اور روٹیاں اٹھا رکھی تھیں

استور میں مہنگائی کے خلاف مسلم لیگ نون استور کے زیر اہتمام بھی احتجاجی مظاہرہ کیا، مہنگائی کے خلاف مظاہرے کے باعث گلگت راولپنڈی سڑک پر ٹریفک معطل رہا

جنرل سیکریٹری نون لیگ استور رانا فاروق نے کہا ہے کہ 29 اکتوبر کوضلع میں پہیہ جام ہڑتال اور احتجاج کریں گے

سکھر میں مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے گھنٹہ گھر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے مہنگائی میں اضافہ کرکے عوام کا جینا اجیرن کردیا ہے، نوکریوں کا اعلان کرنے والی پی ٹی آئی حکومت میں بیروزگاری عروج پر ہے

لاڑکانہ میں مسلم لیگ نون کی جانب سے جناح باغ چوک پر احتجاج کیا گیا، جیکب آباد میں پیپلز پارٹی ہاری کمیٹی نے احتجاجی ریلی نکالی ، ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں

چمن میں پی ڈی ایم نے میزئی اڈا میں احتجاج کیا اور کوئٹہ چمن شاہراہ پر ریلی نکالی جس کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ پرٹریفک معطل رہی، پی ڈی ایم نے وادی زیارت میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور دھرنا دیا

گوجرانوالہ میں چندا قلعہ بائی پاس کے قریب راستے بند کرنے کے لئے کنٹینرز رکھ دیئے گئے

ادھر چمن میں کوئٹہ چمن شاہراہ پر ریلی کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا،  مظاہرین کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے جینا مشکل ہو گیا ہے

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے آج ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر رکھا تھا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close