لیونل میسی کا جادو، پی ایس جی کے لیے اپنا کھاتہ کھولنے میں کامیاب

ویب ڈیسک

پی ایس جی کے لیے لیونل میسی کے پہلے گول اور ادریسہ گوئی کے شاندار اوپنر نے چیمپئنز لیگ کے گروپ مرحلے میں ان کی ٹیم کو مین سٹی پر فتح حاصل دلا دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی پی ایس جی گروپ اے میں سب سے اوپر چلی گئی ہے، جبکہ مین سٹی تیسرے نمبر پر آگئی

لیونل میسی کے پیرس سینٹ جرمین کے لیے شاندار گول نے چیمپئنز لیگ میں منگل کو پارک ڈیس پرنسز میں مانچسٹر سٹی کے خلاف 2-0 سے فتح دلا دی۔ میسی اپنے پہلے تین پی ایس جی میچوں میں گول کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے

ادریسہ گوئی نے پی ایس جی کو آٹھویں منٹ میں ہی اپنے شاندار فنش کے ساتھ برتری دلا دی ، اس برتری کو برابری میں بدلنے کی مانچسٹر سٹی کی کوشش تب ناکام ہوئی، جب برہناردو سلوا نے پہلے ہاف میں رحیم سٹرلنگ کے ہیڈر کو تین گز کے فاصلے سے ہٹ کیا تھا ، لیکن بعد ازاں میسی کے جادو سے مانچسٹر سٹی کی میچ میں واپسی کی تمام امیدیں ختم ہوگئیں

پی ایس جی کی سیزن کی پہلی چیمپئنز لیگ کی فتح نے انہیں گروپ اے میں سب سے اوپر پہنچا دیا ہے ، جبکہ مانچسٹر سٹی اس شکست کے بعد تیسرے نمبر پر آگئی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close