کابل : طالبان نے اپنی اسپیشل فورسز کو داعش کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے
غیر ملکی خبررساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ طالبان نے اپنی اسپیشل فورسز کو افغانستان میں موجود داعش کے کارندوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے تاکہ داعش جنگجو مستقبل میں طالبان کے لیے مسائل پیدا نہ کرسکیں
اس حوالے سے طالبان کے ترجمان بلال کریمی کا کہنا ہے کہ داعش کے متعدد جنگجو یا تو مارے جا چکے ہیں یا پھر ان کو گرفتار کرلیا گیا ہے
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں داعش کی پناگاہیں تو موجود نہیں، تاہم اگر ایسا ہے تو پھر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی
خبرساں ادارے کے مطابق طالبان فورسز نے داعش جنگجوؤں کے خلاف کابل اور ننگرہار میں کارروائیاں شروع کی ہیں، اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ حالیہ دنوں میں افغانستان میں ہونے والے زیادہ تر حملے صوبے ننگر ہار میں ہی کیے گئے ہیں، جن میں طالبان کو نشانہ بنایا گیا تھا.
عالمی خبریں:
-
برطانیہ میں اُڑن ٹیکسیوں کےلیے ’ورٹی پورٹ‘ کی تیاری شروع
-
بھارت کو 2 اکتوبر تک ہندو ریاست نہ قرار دیا تو جل سمادھی ہوگی، انتہا پسند جماعت کی دھمکی
-
آتش فشاں کے لاوے کے درمیان صحیح سلامت رہنے والا معجزاتی مکان
-
ایران، سعودی عرب کے درمیان ابراہیم رئیسی کے تقرر کے بعد پہلا رابطہ
-
اشرف غنی نے فیسبک پر طالبان کی حمایت میں پوسٹ کرکے ڈلیٹ کردی
-
بھارت: پولیس اور سرکاری فوٹوگرافر کی مسلم شہری پر تشدد کی وڈیو وائرل
-
کیا امریکا اور چین کی جنگ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی؟