طالبان نے اسپیشل فورسز کو داعش کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

ویب ڈیسک

کابل : طالبان نے اپنی اسپیشل فورسز کو داعش کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے

غیر ملکی خبررساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ طالبان نے اپنی اسپیشل فورسز کو افغانستان میں موجود داعش کے کارندوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے تاکہ داعش جنگجو مستقبل میں طالبان کے لیے مسائل پیدا نہ کرسکیں

اس حوالے سے طالبان کے ترجمان بلال کریمی کا کہنا ہے کہ داعش کے متعدد جنگجو یا تو مارے جا چکے ہیں یا پھر ان کو گرفتار کرلیا گیا ہے

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں داعش کی پناگاہیں تو موجود نہیں، تاہم اگر ایسا ہے تو پھر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی

خبرساں ادارے کے مطابق طالبان فورسز نے داعش جنگجوؤں کے خلاف کابل اور ننگرہار میں کارروائیاں شروع کی ہیں، اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ حالیہ دنوں میں افغانستان میں ہونے والے زیادہ تر حملے صوبے ننگر ہار میں ہی کیے گئے ہیں، جن میں طالبان کو نشانہ بنایا گیا تھا.

عالمی خبریں:

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close