کراچی کے لینڈ مافیا کی دیدہ دلیری، اسلام آباد ہائی کورٹ کا جعلی عدالتی آرڈر بنا ڈالا

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : کراچی کے مبینہ لینڈ مافیا کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا جعلی عدالتی آرڈر بنانے کا انکشاف ہوا ہے

کراچی کے لینڈ مافیا کی دیدہ دلیری کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے، جس کے مطابق لینڈ مافیا اسلام آباد ہائی کورٹ کا جعلی عدالتی آرڈر بناڈالا، جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے رجسٹرار ہائی کورٹ کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور نیب سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے

عدالت نے نیب سے سوال کیا کہ جعلی فیصلے کی کاپی نیب کو پیش کی گئی؟ کس نے پیش کی اور فائدہ اٹھانے والا کون ہے

نیب کی طرف سے ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مبینہ جعلی عدالتی آرڈر بنانے والا اقبال احمد کراچی کا مشہور لینڈ مافیا ہے، مارچ میں ہائی کورٹ نے درخواست نمٹائی، اگست کا جعلی فیصلہ بنایا گیا، بھارت سے ہجرت کر کے پاکستان آنے والے موسیٰ حاجی عمر نے زمین غیرقانونی طور پر الاٹ کروائی، موسیٰ حاجی عمر کو 18 ایکڑ سے زائد زمین 99 سال کی لیز پر الاٹ کی گئی، سندھ حکومت نے 2000 میں الاٹمنٹس منسوخ کر دیں، جب کہ  موسیٰ عمر 2001 میں فوت ہوا

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لینڈ مافیا پرویز رئیس صدیقی پاور آف اٹارنی کی بنیاد پر زمین کا دعویٰ کرتا رہا، اقبال احمد لینڈ مافیا پرویز رئیس صدیقی کے وصیت نامے کی بنیاد پر زمین کا دعویدار ہے، سندھ ہائی کورٹ لینڈ مافیا اقبال احمد کی درخواست مسترد کر چکی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close