انڈیجنئس رائٹس الائنس اور سندھ ایکشن کمیٹی کی قیادت کی ضمانت میں 15 جولائی تک توسیع

نیوز ڈیسک

کراچی : سندھ انڈیجنئس رائٹس الائنس اور سندھ ایکشن کمیٹی کی قیادت کی ضمانت میں 15 جولائی تک توسیع کردی گئی ہے

تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بحریہ ٹائون حملہ کیس میں سندھ انڈیجینئس رائیٹس الائینس اور سندھ ایکشن کمیٹی کی قیادت کی ضمانت میں 15 جولائی تک توسیع کردی ہے ، اس موقع پر عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سندھ ایکشن کمیٹی کے کنوینر جلال محمود شاہ کا کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک شروع کریں گے لیکن اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے

جلال محمود شاہ کا کہنا تھا کہ جب تک بحریہ ٹائون سمیت مختلف میگا پروجیکٹس سندھ کی زمینوں پر قبضے بند نہیں کرتے، ان کی تحریک جاری رہے گی اور اس تحریک کو مزید تیز کیا جائے گا.

آج عدالت میں ایس یو پی کے سید جلال محمود شاہ، سندھ ترقی پسند پارٹی کے ڈاکٹر قادر مگسی، جیئے سندھ محاذ کے ریاض چانڈیو، سندھ انڈیجنئس رائٹس الائنس کے عبدالخالق جونيجو، گل حسن کلمتی، کمیونسٹ پارٽي کے جہانزيب کلمتی، سجاد چانڈیو، اسلم خيرپوری، مراد گبول، جانشير جوکھيو، محمد يعقوب خاصخيلی و دیگر پیش ہوئے

جبکہ وکلاء میں سندھ ليگل ايڈ کے محمد خان شيخ، شہاب سرکی، غلام رسول سوھو، کاظم حسين مھيسر، عمران بلوچ و دیگر موجود تھے

سندھ انڈیجنئس رائٹس الائنس اور سندھ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ڈاکٹر رخمان گل پالاری،ڈاکٹر ریاض احمد، ڈاکٹر اصغر دشتی، کامریڈ واحد بلوچ، قادر بلوچ، مير نواب، لعل بخش بلوچ و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close