لندن : انکشاف ہوا ہے کہ 2016 میں ارجنٹائن کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے اولمپکس کے باکسنگ کے مقابلے فکس تھے
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق باکسنگ میچز کی انکوائری رپورٹ میں سات سے دس مشکوک میچوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں ممکنہ طور پر نتائج میں ہیرا پھیری کی گئی
اس رپورٹ میں ایک آئرش باکسر اور روسی باکسر کی فائٹ کا بھی ذکر ہے، جس میں آئرش باکسر کو پوائنٹس کی متنازع تقسیم کے بعد ناکام قرار دیا گیا تھا
اس انکشاف کے بعد اولمپکس مقابلوں کی ساکھ پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے، جبکہ امکان ہے کہ اس حوالے سے مزید تفصیلات بھی جلد منظر عام پر آئیں گی.