ﺗﺠﺎﻭﺯﺍﺕ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﺍٓﭘﺮﯾﺸﻦ، ﺣﻠﯿﻢ ﻋﺎﺩﻝ ﮐﯽ ﭼﯿﺨﯿﮟ ﻧﮑﻞ ﮔﺌﯿﮟ، ﻧﺎﺻﺮ ﺣﺴﯿﻦ ﺷﺎﮦ

نیوز ڈیسک

سندھ کے ﺻﻮﺑﺎﺋﯽ ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻃﻼﻋﺎﺕ ﻭ ﺑﻠﺪﯾﺎﺕ ﺳﯿﺪ ﻧﺎﺻﺮ ﺣﺴﯿﻦ ﺷﺎﮦ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻣﻠﯿﺮ ﻣﯿﮟ ﺗﺠﺎﻭﺯﺍﺕ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﺍٓﭘﺮﯾﺸﻦ ﻣﯿﮟ ﺣﻠﯿﻢ ﻋﺎﺩﻝ ﺷﯿﺦ ﮐﯽ ﭼﯿﺨﯿﮟ ﻧﮑﻞ ﮔﺌﯿﮟ ہیں ﺍﻭﺭ انہوں نے ﻭﺍﻭﯾﻼ ﻣﭽﺎﻧﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮨﮯ

ﺳﯿﺪ ﻧﺎﺻﺮ ﺣﺴﯿﻦ ﺷﺎﮦ نے کہا حلیم عادل شیخ کے حوالے سے کہا کہ جو ﺧﻮﺩ ﻏﯿﺮ ﻗﺎﻧﻮﻧﯽ ﮐﺎموں میں ملوث ہیں، ﮐﯿﺎ ﻭﮦ ﺳﻨﺪﮪ ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﻣﯿﮟ ﻗﺎﺋﺪ ﺣﺰﺏ ﺍﺧﺘﻼﻑ ﮐﮯ ﻣﻨﺼﺐ ﮐﮯ ﻗﺎﺑﻞ ﮨﯿﮟ؟

ﻣﻠﯿﺮ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﺲ ﺑﯽ ﺳﯽ ﺍﮮ ﮐﮯ ﺍٓﭘﺮﯾﺸﻦ ﭘﺮ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﯾﮏ ﻭﯾﮉﯾﻮ ﺑﯿﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻃﻼﻋﺎﺕ ﻭ ﺑﻠﺪﯾﺎﺕ ﻧﮯﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻣﻠﯿﺮ ﻣﯿﮟ ﮈﯾﺮﯼ، ﭘﻮﻟﭩﺮﯼ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮕﺮﯾﮑﻠﭽﺮ ﻣﻘﺎﺻﺪ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﯽ ﮔﺌﯽ ﺯﻣﯿﻦ ﭘﺮ ﻏﯿﺮ ﻗﺎﻧﻮﻧﯽ ﺗﻌﻤﯿﺮﺍﺕ ﮐﯽ ﮔﺌﯿﮟ، ﻭﮨﺎﮞ ﭘﺮ ﻏﯿﺮ ﻗﺎﻧﻮﻧﯽ ﮐﻤﺮﺷﻞ ﺳﺮﮔﺮﻣﯿﺎﮞ ﺟﺎﺭﯼ ﺗﮭﯿﮟ

ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺍٓﭘﺮﯾﺸﻦ ﻣﯿﮟ ﺣﺼﮧ ﻟﯿﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺍﻓﺴﺮﺍﻥ ﺍﻭﺭ ﻋﻤﻠﮯ ﭘﺮ ﺣﻤﻠﮧ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﺑﻌﺪ ﻣﯿﮟ ﺍﮨﻢ ﺷﺎﮨﺮﺍﮦِ ﮐﻮ ﺑﻼﮎ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ

واضح رہے کہ ایک روز قبل کراچی کے میمن گوٹھ تھانہ میں پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما اور سندھ اسمبلی میں  اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ سمیت ان کے 60 سے 70 ساتھیوں کے خلاف سرکاری کام میں مداخلت ، پتھراؤ اور توڑ پھوڑ ، اقدام قتل ، اسلحہ کے زور پر اغوا مالی نقصان ، سرکاری ملازمین پر حملے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے ہفتے کی شب کورنگی کے رہائشی ٹھیکیدار محمد ایوب کی مدعیت میں حلیم عادل شیخ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف جرم دفعات 147 ، 148 ، 149 ، 186 ، 353 ، 324 ، 417 ، 504 اور 506B کے تحت مقدمہ الزام نمبر 34/2021 درج کیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close