پی ایس ٹی بھرتی ٹیسٹ کے نتائج بھی مایوس کن قرار

نیوز ڈیسک

کراچی : محکمہ تعلیم سندھ نے جونیئر اسکول ٹیچرز کے بعد پرائمری ٹیچرز کے نتائج کو بھی مایوس کن قرار دیا ہے

سندھ میں اساتذہ کے بھرتی ٹیسٹ کے نتائج سامنے آگئے، محکمہ تعلیم نے ان نتائج کو مایوس کن قرار دیا ہے

محکمہ تعلیم سندھ نے بتایا کہ صوبے بھر میں اساتذہ کی بتیس ہزار آسامیوں کے لیے ٹیسٹ لیے گئے

صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق پی ایس ٹی کے لیے 1 لاکھ 83 ہزار 359 امیدواروں نے ٹیسٹ دیے، جن میں سے صرف میں سے صرف 11 ہزار امیدوار ٹیسٹ پاس کرسکے

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق ٹیسٹ میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب صرف ساڑھے 6 فیصد رہا

واضح رہے کہ اس سے قبل مجموعی طور پر سندھ بھر میں جونئیر ایلیمنٹری اسکول ٹیچرز کی بھرتی کے لئے ہونے والے ٹیسٹ کے بھی انتہائی مایوس کن نتائج سامنے آئے تھے

جے ای ایس ٹی نتائج کے مطابق سندھ بھر سے ایک فیصد امیدوار بھی ٹیسٹ پاس نہیں کر سکے تھے، پاس ہونے والوں کی شرح صرف 0.78 فیصد تھی

صوبائی دارالحکومت کراچی سمیت صوبے بھر سے لئے گئے ٹیسٹ میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار امیدواروں نے شرکت کی تھی۔ جن میں سے صرف ایک ہزار تین سو امیدوار ٹیسٹ میں کامیاب ہوئے تھے

یہ ٹیسٹ 32 ہزار 5 سو 10 جونیئر اسکول ٹیچرز کی آسامیوں پر بھرتی کرنے کے لیے لیا گیا تھا

ان نتائج کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاسنگ نمبروں پر غور کر کے اسے کم کیا جاسکتا ہے اور شرائط میں نرمی کی جا سکتی ہے ، جس کا  سندھ حکومت پہلے ہی عندیہ دے چکی ہے

خیال رہے کہ آئی بی اے سکھر کی جانب سے لیے گئے مذکورہ ٹیسٹ کے سوالناموں پر بھی کافی اعتراضات سامنے آئے تھے اور ان پر شدید نکتہ چینی بھی کی گئی تھی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close