بلوچستان حکومت کی سرکاری افسران کو موبائل پر ’پاکستان زندہ باد‘ کی رنگ ٹون لگانے کی ہدایت

نیوز ڈیسک

کوئٹہ :  بلوچستان حکومت نے صوبے میں تمام سرکاری افسران کو اپنے موبائل فون پر ‘پاکستان زندہ باد’ کی رنگ ٹون لگانے کی ہدایت کردی ہے

محکمہ ملازمت اور عمومی نظم و ضبط (ایس اینڈ جی اے ڈی) کے انتظامی شعبے کے سیکشن افسر بہادر خان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بلوچستان حکومت نے تمام محکموں کے سربراہان اور سینئر سرکاری افسران کو پابند کیا ہے کہ وہ اپنے موبائل فون نمبرز پر رنگ بیک ٹون ’پاکستان زندہ باد‘ لگائیں

علاوه ازیں تمام محکموں کے سیکریٹریز، ایڈیشنل سیکریٹریز، ڈپٹی سیکریٹریز اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اس فیصلے کی سختی سے تعمیل کریں

اعلامیے میں مختلف موبائل فون آپریٹرز کے نمبرز پر ’پاکستان زندہ باد‘ رنگ ٹونز سیٹ کا طریقہ کار بھی بتایا گیا ہے

مراسلہ تمام محکموں کے سربراہان کے علاوہ، ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی ارسال کیا گیا ہے

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے تمام ایڈیشنل سیکریٹریز کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نہ صرف خود بلکہ اپنے ماتحت افسران کے موبائل فون پر بھی ’پاکستان زندہ باد‘ رنگ ٹون لگائیں

اعلامیے میں بتایا گیا کہ اس بات کا فیصلہ چیف سیکریٹری بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close