کرکٹ کے نئے قوانین رواں سال آکتوبر سے لاگو ہونگے

ویب ڈیسک

لندن: میرلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے کرکٹ کے میدان میں کے لیے نئے قوانین پیش کردیے۔

ایم سی سی جانب سے بنائے گئے نئے قوانین درج ذیل ہیں۔

کھیل کے دوران گیند کو تھوک لگا کر چمکانے پر مکمل پابندی جبکہ گیند پر تھوک لگانے کے عمل کو اب ٹیمپرنگ تصور کیا جائے گا۔

گیند ڈیلیوری سے قبل نان اسٹرائیکر اینڈ پر پلیئر کیریز چھوڑنے پر آؤٹ ہوسکتا ہے جبکہ نان اسٹرائیکر کے گیند ہونے سے قبل رن آؤٹ پر گیند کو اوور میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

ایم سی سی نے منکڈنگ کو باضابطہ رن آؤٹ کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے جس میں بولر کریز سے باہر نان اسٹرائیکر بلےباز کو آؤٹ کرسکے گا۔

اسی طرح میدان میں کسی شخص یا جانور کے آنے کی صورت میں امپائر گیند کو ڈیڈ قرار دینے کا اہل ہوگا۔

کریز پر بلےباز کے کیچ آؤٹ کے قانون میں بھی تبدیلی کی گئی ہے جس کے بعد اگر اوور ختم نہیں ہوا تو کیچ آؤٹ پر نیا آنے والا بیٹرہی اگلی گیند کا سامنا کرے گا، کیچ آوٹ ہونے کی صورت میں اسٹرئیکر اینڈ تبدیل نہیں ہوگا۔

وائیڈ گیند کا فیصلہ بولر کے رن اپ سے قبل بیٹر کی پوزیشن کی بنیاد پر ہوگا، رن اپ کے دوران اگر بیٹر پوزیشن تبدیل کرے تو وائیڈ کے فیصلے پر اسکا اثر نہیں ہوگا۔

بولر کے رن اَپ کے دوران فیلڈر کی غیر ضروری موومنٹ پر بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو 5 پنالٹی رن دیئے جائیں گے۔

میرلیبون کرکٹ کلب کی جانب سے بنائے جانے والے نئے قوانین کا اطلاق رواں سال اکتوبر سے ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close