لڑکی کی آنکھوں سے آنسو کے بجائے پتھر بہنے لگے

ویب ڈیسک

انسان کے جذباتی ہوکر آنسو نکل جانا ایک فطری عمل ہے، لیکن آنسو صرف پانی ہی ہوتے ہیں، لیکن بھارت کے دیہی علاقے میں ایک ایسی لڑکی بھی ہے جس کی آنکھ سے آنسو پانی کی شکل میں نہیں، بلکہ پتھر کی شکل میں بہتے ہیں

متاثرہ لڑکی کے اہلِ خانہ کے مطابق اس کی آنکھ سے آنسوؤں کی جگہ پتھر پہلی مرتبہ 17 جولائی کو نکلے اور اس وقت سے ابھی تک وہ یومیہ رو کر دس سے پندرہ پتھر اپنی آنکھوں سے نکال چکی ہے

اہلِ خانہ کے مطابق اب تک مبینہ طور پر انہوں نے لڑکی کی آنکھ سے بہہ کر نکلنے والے ستر پتھر بھی جمع کیے ہیں

اس حوالے سے ایک وڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں لڑکی کی آنکھ سے پھتر بہتے دیکھا بھی جاسکتا ہے

دوسری جانب ماہر امراض چشم کا کہنا ہے کہ اس کی کوئی سائنسی تحقیق موجود نہیں ہے

انہوں نے کہا کہ یہ لڑکی اپنی آنکھوں میں پتھر ڈالتی ہے تاکہ انہیں آنسوؤں کی طرح باہر نکال کر لوگوں کی توجہ حاصل کر سکے

ڈاکٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسا بھی ممکن ہے کہ کوئی اس کی آنکھوں میں یہ پتھر ڈالتا ہے

ایک اور ڈاکٹر نیرج گپتا کا کہنا ہے کہ اس طرح کی چیز میڈیکل میں موجود ہی نہیں ہے، یہ ممکنہ طور پر فریبی عمل اور شعبدہ بازی ہے

دوسری جانب اس لڑکی کا کہنا ہے کہ اس کے اہلِ خانہ غربت کی وجہ سے اس کا علاج نہیں کروا سکے ہیں جس کے وجہ  سے یہ معمہ اب تک حل نہ ہوسکا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close