وہ اینڈرائڈ موبائل فون، جن پر جلد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا

نیوز ڈیسک

کراچی : پرانے اینڈرائڈ موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بری خبر یہ ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں وہ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ کو استعمال  نہیں کر سکیں گے

دو ارب سے زیادہ ماہانہ صارفین کے ساتھ واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ سروس ہے اور لگ بھگ ہر اسمارٹ فون صارف اسے استعمال کرتا ہے

یہی وجہ ہے کہ اینڈرائڈ کے بہت پرانے اور متروک ورژن پر کام کرنے والے فونز پر بھی اس سروس کو استعمال کیا جاتا ہے

لیکن اب یہ پرانے موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین نومبر سے فیسبک کی زیرملکیت ایپ کی سپورٹ سے محروم ہوجائیں گے

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ WABetaInfo کے مطابق یکم نومبر سے واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے اینڈرائڈ 4.1 آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے فونز کی ضرورت ہوگی

یعنی نومبر 2021ع کے آغاز سے اینڈرائڈ آئسکریم سینڈوچ یا 4.0 پر کام کرنے والے اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ کو استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا

دوسری جانب واٹس ایپ کے آفیشل سپورٹ پیج میں بھی بتایا گیا ہے کہ اینڈرائڈ 4.1 یا اس کے بعد والے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے فونز واٹس ایپ کے لیے درکار ہوں گے

یعنی 2013ع میں متعارف کرائے جانے والے اسمارٹ فونز پر تو واٹس ایپ کو استعمال کیا جاسکے گا، لیکن اس سے پرانے فونز میں یکم نومبر کے بعد ایسا ممکن نہیں ہوگا

ان فونز میں ایل جی اوپٹیمس، ایل ، سام سنگ گلیکسی ایس 2، گلیکسی کور، زی ٹی ای گرینڈ ایس فلیکس اور دیگر فونز شامل ہیں

کمپنی کے مطابق اگر آپ کے پاس پرانے فونز ہیں تو یکم نومبر تک اینڈرائڈ 4.1 پر کام کرنے والی ڈیوائسز پر منتقل ہوجائیں یا اس سے قبل اپنی چیٹ ہسٹری محفوظ کرلیں.

مزید خبریں :

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close