ویزا تنازع، امریکی سینیٹرز کا تین سو روسی سفارتکاروں کو نکالنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک

واشنگٹن : امریکی سینیٹرز نے ویزا تنازعے پر تین سو روسی سفارت کاروں کو نکالنے کا مطالبہ کر دیا ہے

واض رہے کہ یہ مطالبہ ماسکو کے اس فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے، جس کے تحت ماسکو نے سفارت خانوں کو روسی یا تیسرے ملک کے عملے کی خدمات حاصل کرنے سے روک دیا تھا

اس پابندی کے باعث امریکا کو روس بھر میں اپنے مشنز سے دو سو کے قریب مقامی افراد کو ہٹانا پڑا تھا

اس وقت روس میں امریکا کے ایک سو اور امریکا میں روس کے چار سو سفارت کار تعینات ہیں

امریکی سینیٹرز کی جانب سے صدر جو بائیڈن کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سفارت کاروں کی غیر متناسب نمائندگی ناقابلِ قبول ہے

امریکی صدر کو دو ری پبلکن اور دو ڈیموکریٹ سینیٹرز نے خط لکھا ہے، جن میں چیئرمین سینیٹ فارن ریلیشنز کمیٹی بوب میننڈیز اور ری پبلکن مارکو روبائیو شامل ہیں

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ روس امریکا کو اتنے ہی سفارتی ویزے جاری کرے جتنے امریکا نے کیئے، ایسا اقدام نہ کیا گیا تو روسی سفارت کاروں کو نکالنے پر غور کیا جائے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close