یورپی یونین کی مسابقتی کمشنر کا فیس بک کا متبادل لانے کا مطالبہ

ویب ڈیسک

کراچی : حال ہی میں کئی گھنٹوں تک سوشل میڈیا ایپس کی بندش کے بعد یورپی یونین کی مسابقتی کمشنر مارگریٹ ویسٹیگر نے فیسبک کا متبادل لائے جانے کا مطالبہ کردیا ہے

یورپی یونین کی مسابقتی کمشنر مارگریٹ ویسٹیگر نے حال ہی میں  ٹوئٹ کرتے ہوئے فیسبک کی بندش کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے

مارگریٹ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمیں ٹیکنالوجی مارکیٹ میں متبادل اور وسیع انتخاب کی ضرورت ہے، ہم چند بڑے کھلاڑیوں پر بھروسہ نہیں کرسکتے،  یہ ڈجیٹل مارکیٹس ایکٹ کا ہدف ہے

مارگریٹ نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ کبھی کبھی ایک دوسرے سے فون پر بات کرنے سے بہتر کچھ نہیں ہوتا اور اگر وہی آف لائن ہو تو؟

خیال رہے کہ حال ہی میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ، فیسبک اور انسٹاگرام کی سروسز سات گھنٹوں تک متاثر ہوگئی تھیں، جس وجہ سے لاکھوں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جبکہ اس کے بعد مسلسل سماجی رابطوں کے دیگر پلیٹ فارمز کے استعمال رجحان بھی بڑھ رہا ہے، جن میں ٹیلگرام سرفہرست ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close