تصویریں بولتی ہیں

سنگت میگ آرکائیو (یادگار تصویریں)

اس تصویر میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اشیش نہرا جس بچے کو ٹرافی دے رہے ہیں وہ ویرات کوہلی ہیں. یہ تصویر 2003 کی ہے. دلچسپ بات یہ ہے کہ اشیش نہرا نے اپنے کیرئیر کا آخری میچ اسی بچے یعنی ویرات کوہلی کی کپتانی میں کھیلا.

 

بہادر شاہ ظفر (1862ع) آخری مغل بادشاہ اپنے بیٹوں مرزا جوان بخت اور مرزا شاہ عباس کے ساتھ ایک برطانوی اہلکار کے ساتھ، جب وہ برما میں جلاوطنی میں تھا۔ بہادر شاہ ظفر اردو زبان کے بہترین شاعر بھی تھے.

 

معروف ہندوستانی گلوکار محمد رفیع کی 1973 میں حج کی سعادت حاصل کرنے کے دوران لی گئی ایک یادگار تصویر
یہ 1928ع میں لی گئی سندھ کے شہر حیدرآباد کی پرانی تصویر ہے۔ تب حیدرآباد کی سب سے حیرت انگیز خصوصیت اس کی عجیب و غریب اسکائی لائن تھی جس میں گھروں میں ونڈ کیچرز لگانے کا رواج عام تھا. یہ ونڈ کیچرز جنہیں سندھی زبان میں مَنگھ ، کہا جاتا ہے ، گھروں کی چھتوں پر لگائے جاتے تھے ، تاکہ گرمی کے گرم دنوں میں جنوب مغربی ہوا کو پکڑیں، اس طرح ہوا کمرے میں داخل ہو جاتی اور اسے ٹھنڈا رکھتی.
بھگت سنگھ (دائیں سے چوتھے نمبر پر کھڑے ہیں) ، اور ان کے دو ساتھی جنہیں 23 مارچ 1931ع کو بغاوت کے مقدمے میں لاہور سینٹرل جیل میں سزائے موت سنائی گئی۔ اس تصویر میں نیشنل کالج ، لاہور کا اسٹاف اور طلباء ہیں، جس کی بنیاد 1921 میں لالہ لاجپت رائے نے رکھی۔
ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی شادی کا اردو میں شائع ہونے والا کارڈ. جس میں تاریخ فروری 1916ع تحریر ہے، جب کہ شادی کا مقام دہلی ، مقام آنند بھون الہ آباد لکھا ہوا ہے.
وہ بھی ایک وقت  تھا… 1966 کے اخباری اشتہار کا تراشہ، جس میں حیدرآباد سے کراچی کا ہوائی جہاز کا کرایہ پچیس روپے درج ہے، جس میں کھانے کی سہولت بھی شامل ہے.
پشتون نوجوان غازی شیر علی خان ککے زئی، جنہوں نے کالا پانی کے مقام پر وائسرائے ہند لارڈ میو کو چھری کا وار کرکے قتل کردیا تھا. لارڈ میو کی موت نے برطانیہ راج کی بنیادیں ہلا دی تھیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close