پاکستان کا دورہ کرنے والی زمبابوین کرکٹ ٹیم پانچ دن قرنطینہ میں رہے گی

نیوز ڈیسک

پاکستان کی طرف سے بائیو سیکیورٹی کا پلان زمبابوے کرکٹ کو ارسال کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پاکستان کا دورہ کرنے والی مہمان اسکواڈ کو پانچ دن قرنطینہ میں رہنا پڑے گا

ملتان میں تین ون ڈے اور راولپنڈی میں اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لیے زمبابوین کرکٹ ٹیم کا آئندہ ماہ  دورہء پاکستان شیڈول ہے، جس کے لیے دونوں ملکوں کے بورڈ میں بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں کو یکساں ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ہوگا، بائیو سیکیورببل بناتے ہوئے انٹرنیشنل معیارات کو سامنے رکھا جائے گا، اس ضمن میں پی سی بی نے انگلش بورڈ کے تجربات سے بھی فائدہ اٹھایا ہے

مہمان ٹیم کوپاکستان پہنچنے کے بعد کم از کم 5 روز کا قرنطینہ مکمل کرنا ہوگا، پاکستان آمد سے قبل زمبابوے اسکواڈ میں شامل ہر افرادکاایک کورونا ٹیسٹ منفی آنا لازمی ہے، دوسرا ٹیسٹ پاکستان آنے کے بعد کیا جائے گا ، اگر کسی فرد کا ٹیسٹ مثبت آیا تو اسے فوری طور پر آئسولیٹ کرتے ہوئے 2 رپورٹس منفی آنے کے بعد ہی دوبارہ اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت ہوگی۔

پی سی بی زمبابوے کرکٹ کی جانب سے تحریری جواب کا منتظر ہے جس کے موصول ہوتے ہی حتمی شیڈول جاری کردیا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close