چلی میں اچانک 25 میٹر وسیع اور 200 میٹر گہرا گڑھا نمودار

ویب ڈیسک

ماہرین اس وقت حیران رہ گئے جب چلی میں تانبے کی ایک کان کے قریب بہت کم وقت میں ایک گڑھا (سنک ہول) نمودار ہو گیا، جو 25 میٹر چوڑا اور 200 میٹر گہرا ہے

چلی کے میڈیا کے مطابق دارالحکومت سینٹیاگو سے 665 کلومیٹر شمال میں واقع قصبے ٹیرا امریلا سے چند میٹر کے فاصلے پر تانبے کی کان کے قریب ایک گہرا گڑھا نمودار ہوا، جس نے حکام کو حیران کر دیا

کینیڈا کی ایک کمپنی لیونڈن مائننگ نے دارالحکومت سینٹیاگو سے 665 کلومیٹر دور تانبے کی کان سے دھات نکالنے کا کام کیا تھا، جس کے بعد یہاں سے کچھ دور بے آب و گیاہ علاقے میں ایک گڑھا دیکھا گیا ہے

اطلاعات کے مطابق چلی کے ماہرین ارضیات کو ہفتے کے روز گڑھے کے اچانک نمودار ہونے کی اطلاع ملی جس کے بعد انہوں نے تحقیقات کے لیے ایک ٹیم بھیجی

قومی ادارہ برائے ارضیات اور کان کنی ادارے کے سربراہ ڈیوڈ مونٹینیگرو نے بتایا کہ گڑھے کی مجموعی گہرائی 656 فٹ ہے

حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ گڑھا 25 میٹر چوڑا اور تقریباً 200 میٹر گہرا ہے جب کہ اس کے اندر سے کوئی مواد برآمد نہیں ہوا تاہم اس میں بہت سا پانی نظر آیا

یہ گڑھا ٹائرا امریلا نامی قصبے میں نمودار ہوا ہے، جہاں اطراف کے علاقے کو عوام کے لیے بند کیا گیا ہے اور ذرائع ابلاغ میں اس کی فضائی تصاویر ہی وائرل ہیں

تاہم کان کن کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس دوران کسی کان کن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ دوسری جانب یہ گڑھا بھی مستحکم ہے جس میں مزید ٹوٹ پھوٹ کے آثار نہیں

انہوں نے کہا کہ اطلاع ملنے کے بعد فوری طور پر علاقے کو بند کر دیا گیا اور متعلقہ ادارے کو اطلاع دی گئی تھی

اس کے بعد متعلقہ اداروں نے گڑھا پڑنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close