بارہ لوگوں کے کہنے پراستعفیٰ نہیں دوں گا، وزیراعلیٰ بلوچستان

نیوز ڈیسک

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ ہم جدوجہد جاری رکھیں گے، بارہ لوگوں کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دوں گا، اتحادی جماعتوں اور بی اے پی کے اکثر ارکان میری حمایت کر رہے ہیں

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جام کمال خان نے کہا کہ مجھے اتحادیوں کی مکمل حمایت حاصل ہے

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کچھ ساتھی چار بار پہلے بھی مجھے ہٹانے کی کوشش کر چکے ہیں

جام کمال خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ وزراء اپنے استعفے واپس لیں، وزراء  نے استعفے واپس نہیں لئے تو ہم ان کی جگہ نئے لوگوں کو وزیر بنا دیں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close