طالبان نے داعش کے خلاف کارروائی کے لیے امریکی تعاون مسترد کردیا

نیوز ڈیسک

دوحہ : ترجمان طالبان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف کارروائی کے لیے امریکی تعاون کی ضرورت نہیں

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں طالبان نے داعش کے خلاف کارروائیوں کے لیے امریکی تعاون کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کے خلاف کارروائی کے لیے کسی ملک کی مدد کی ضرورت نہیں، ہم خود دہشت گرد حملوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

ترجمان طالبان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں داعش کے خلاف کارروائی کے لیے امریکا سے کسی قسم کا تعاون نہیں کیا جائے گا، طالبان خود داعش کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں

واضح رہے کہ افغانستان میں گزشتہ ہفتوں کے دوران دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے، جمعہ کو مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں سو کے قریب افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ دوسری جانب طالبان نے بھی داعش کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close