کیا فٹبال ورلڈ کپ اب ہر دو سال بعد ہوگا؟

نیوز ڈیسک

کراچی : فٹبال کی دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ یعنی”فیفا فٹ بال ورلڈ کپ“ کا انعقاد ہر چار سال بعد ہوتا ہے، اور پوری دنیا کے فٹبال شائقین چار سال تک اس ٹورنامنٹ کے بے چینی سے منتظر رہتے ہیں

لیکن اب فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا ایک ایسی تجویز پر غور کر رہی ہے، جس کے تحت یہ ٹورنامنٹ ہر چار سال کے بجائے دو سال بعد منعقد کیا جا سکے

فیفا کی طرف سے اس تجویز پر غور کے پیچھے معاشی وجہ ہے. فیفا کا خیال ہے کہ فٹبال ورلڈ کپ ہر دو سال بعد کرانے کی صورت میں فیفا کو ہونے والی آمدن میں اضافہ ہو سکتا ہے

فیفا کا کہنا ہے کہ آمدنی میں اضافے کی وجہ سے فٹبال کی دنیا میں عدم مساوات میں کمی ہوگی اور حاصل ہونے والی آمدن سے دنیا بھر کے ممالک میں فٹبال کے فروغ کے لیے فنڈز فراہم کیے جا سکیں گے، ان ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے

لیکن فیفا کی اس تجویز پر غور کے باوجود کئی فٹبال ایسوسی ایشنز اور کھلاڑی اس تجویز کے حق میں دکھائی نہیں دیتے

اس تجویز کی مخالفت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ زیادہ فٹبال کھیلنے کی وجہ سے کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی صحت پر شدید منفی اثرات مرتب ہوں گے

توقع کی جا رہی ہے کہ مذکورہ تجویز کو تسلیم یا مسترد کرنے کے حوالے سے اگلے سال کے اوائل تک کوئی حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close