سات ماہ بعد اٹھائیس سالہ نوجوان کے پیٹ سے موبائل نکال لیا گیا

ویب ڈیسک

مصر میں ایک اٹھائیس سالہ نوجوان نے دوستوں کے ساتھ شرط لگنے پر مذاق ہی مذاق میں موبائل فون نگل لیا جو سات ماہ تک اس کے پیٹ ہی میں رہا

تفصیلات کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ  کے یونیورسٹی اسپتال میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے ایک اٹھائیس سالہ نوجوان کے معدے کا آپریشن کر کے سات ماہ سے موجود موبائل فون نکال لیا۔ یہ آپریشن دو گھنٹوں پر محیط تھا

آپریشن میں شریک ایک ڈاکٹر محمد الجزار نے بتایا کہ خوش قسمتی سے موبائل کی بیٹری معدے میں تحلیل نہیں ہوئی ورنہ بیٹری کے اندر موجود زہر آلود کاربن جسم میں پھیلنے سے  نوجوان کی جان بھی جا سکتی تھی

ڈاکٹر محمد الجزار کا مزید کہنا تھا کہ مریض نے یہ موبائل دوستوں پر رعب جمانے کے لیے سات ماہ قبل اس امید پر نگلا تھا کہ الٹی ہونے کی صورت میں موبائل خود باہر آجائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا

نوجوان نے موبائل فون اپنے پیٹ میں ہونے کے باعث شدید درد رہنے کے باوجود ڈانٹ کے خوف سے گھر والوں کو اس سے لاعلم رکھا لیکن ایمرجنسی میں اسپتال لانے پر اور پیٹ کے ایکسرے سے یہ بات سامنے آ گئی، جس کے بعد اس کا آپریشن کر کے موبائل فون نکالا گیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close