سندھ حکومت میں ایک وائس چانسلر لگانے کی بھی صلاحیت نہیں، چیف جسٹس

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ سندھ حکومت میں ایک وائس چانسلر لگانے کی بھی صلاحیت نہیں ہے

سپریم کورٹ میں پیپلز میڈیکل یونیورسٹی نواب شاہ کے وائس چانسلر کی تقرری سے متعلق فیصلے پر عمل درآمد کیس کی سماعت ہوئی

اس موقع پر درخواست گزار ڈاکٹر شمس الدین  کے وکیل نے بتایا کہ آج امیدواروں کے انٹرویو کئے جا رہے ہیں

عدالت نے دو ماہ میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی ہوگی

دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ صوبہ سندھ کی بدقسمتی ہے کہ ایک وائس چانسلر بھی نہیں لگایا جا سکا، اصل مسئلہ یہ ہے کہ اپنا بندہ لگانا چاہتے ہیں، سندھ حکومت میں ایک وائس چانسلر لگانے کی بھی صلاحیت نہیں ہے، سپریم کورٹ کے حکم کے بعد کمیٹی نئے رولز نہیں بنا سکتی

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں ڈاکٹر شمس الدین نے تقرری کے عمل میں شامل ہونے کے لئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ عدالت نے 14 اکتوبر 2020 کو پیپلز یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کاحکم دیتے ہوئے اس کام کے لئے پہلے دیے گئے اشتہار کے تحت کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close