ورلڈ کپ ٹی20 کے میچ میں بھارت کیخلاف پاکستان کی 10 وکٹوں سے فتح

نیوز ڈیسک

دبئی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف 10 وکٹوں سے فتح حاصل کرلی، جو روایتی حریف کیخلاف 28 سال بعد 10 وکٹوں سے جیت ہے.

پاکستان نے ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھی بھارت کو 10 وکٹوں سے ہرادیا، پاکستان نے 1983 میں بھارت کو فیصل آباد ٹیسٹ میں 10 وکٹ سے ہرایا تھا۔

پاکستان نے ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت سے شکست کا جمود توڑ کر اسے چاروں شانے چت کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے ہرادیا.

بھارت کا 152 رنز کا دیا گیا ہدف پاکستان نے بغیر کسی نقصان پر 18ویں اوور میں حاصل کرلیا.

محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی بدولت 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

کپتان بابراعظم کے بلے نے بھی رنز اگلے اور انہوں نے 52 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگز کھیلی.

بہترین بولنگ پرفارمنس پر شاہین شاہ آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا.

خیال رہے کہ بھارت نے کپتان ویرات کوہلی کی شاندار 57 اور رشبھ پنت کے 39 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 151 رنز بنائے تھے.

پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، حسن علی نے 2، شاداب خان اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close