آریان کی رہائی کے لیے تفتیشی افسر کی شاہ رخ خان سے 25 کروڑ رشوت کے مطالبے کی اطلاعات

ویب ڈیسک

ممبئی : کنگ خان کے بیٹے آریان خان کے کیس میں سمیر واکھنڈے کی جانب سے کروڑوں روپے رشوت طلب کرنے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد کیس نے ڈرامائی شکل اختیار کرلی ہے

بھارتی نشریاتی ادارے انڈیا ٹوڈے کے مطابق ممبئی کے کروز ڈرگ کیس نے ایک ڈرامائی شکل اختیار کرلی  ہے اور اس بار توجہ کا مرکز نہ ہی کنگ خان کے بیٹے آریان ہیں اور نہ ہی کوئی اور بالی وڈ سیلیبریٹی، بلجہ اس بار اس ہائی پروفائل کیس میں توجہ کا مرکز بننے والے اس کیس کے آزاد گواہ پربھاکر سائل ہیں

رپورٹ کے مطابق پربھاکر نے، جو اس کیس کے ایک دوسرے گواہ کے پی گوساوی کے باڈی گارڈ  بھی ہیں، اپنے حلفیہ بیان میں دعوی کیا ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے زونل ڈائریکٹر سمیر واکھنڈے نے آریان خان کی رہائی کے لیے پچیس کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا

تاہم دوسری جانب سمیر واکھنڈے نے ان الزامات کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے ان کی تردید کی ہے اور ممبئی پولیس کمشنر کو خط لکھ کر سیکیورٹی طلب کرلی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close