آرسنل نے ایک چار سال کے بچے کو سائن کر لیا!

ویب ڈیسک

آرسنل نے انسٹاگرام پر اپنے فٹبال کھیل کی وجہ سے سنسنی پھیلانے والے چار سالہ بچے کو اپنی پری اکیڈمی میں
سائن کر لیا ہے. اس طرح زین علی سلمان چار سال کی عمر میں سائن ہونے والے کلب کے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے ہیں

انسٹاگرام پر اپنے کھیل کی وجہ سے دھوم مچانے والے زین علی سلمان کو لوگوں نے ‘لٹل میسی’ کا خطاب دیا ہے، جبکہ آرسنل حکام نے اسے مستقبل کا ٹیلنٹ قرار دیا ہے

زین علی سلمان، جو اب پانچ سال کے ہیں، نے صرف چار سال کی عمر میں پریمیئر لیگ کی پری اکیڈمی کے لیے سائن اپ ہونے کے بعد آرسنل میں سب سے کم عمر بھرتی ہونے والے کھلاڑی کے طور پر تاریخ رقم کی ہے

میدان میں زین کی اپنی شاندار صلاحیتوں کو نکھارنے کی وڈیوز نے انسٹاگرام پر ہزاروں لوگوں کو متاثر کیا ہے، لوگ ان کے بے مثال توازن اور مہارت کو دیکھ کر اس کا موازنہ لیونل میسی سے کر رہے ہیں

اس کے سابق کوچ، آسٹن شوفیلڈ کا کہنا ہے کہ ہم نے اسے اس کی عمر کے بچوں کے ساتھ کھلایا، لیکن وہ اس وقت سے ہی ان سب سے بہتر تھا۔ وہ تیز تھا اور دوسروں سے بہتر اسکور اور پاس کر سکتا تھا

اپنی خداداد صلاحیت اور مہارت کی وجہ سے زین کو خود سے عمر میں بڑے مخالف کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے بھی کوئی دقت نہیں ہوئی اور ان کے والد کا خیال ہے کہ ان کا بیٹا پریمیئر لیگ کلب میں جانے کو اچھی طرح سے تیار ہے، کیونکہ وہ دوسرے بچوں سے منفرد ہے

زین کے والد کا کہنا ہے کہ مجھے وہ دن یاد ہے جب وہ پیدا ہوا تھا۔ نرس نے اسے اس کے سامنے رکھا اور اس نے ارد گرد دیکھنے کے لیے سر اٹھایا۔ وہ بھی چونک گئی۔ وہ چھوٹی عمر سے ہی ہمیشہ مضبوط رہا ہے۔ اس کے پاس اس وقت سے ہی ناقابل یقین توازن ہے، جب وہ بہت چھوٹا تھا۔ آرسنل کو اس کی عمر کی پرواہ نہیں ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ اس میں بہت زیادہ صلاحیت ہے

سلمان کے والد کہتے ہیں کہ اس کی عمر کے دوسرے بچے پانچ سالہ زین بچوں کے ساتھ اپنی عمر سے دوگنا کھیلتا ہے، یہی وجہ ہے کہ آرسنل نے اسے سائن کیا ہے

آرسنل کے اسکاؤٹ اسٹیفن ڈینز کا کہنا ہے کہ اس نے یہ اقدام اپنی پیش قدمی میں اٹھایا ہے۔ زین وہ کام کر رہا تھا، جو کوئی اس عمر میں نہیں کر سکتا۔ جب میں نے اسے دیکھا تو میں نے ایک دوست کو فون کیا جس نے تصدیق کی کہ وہ چار سال کا ہی ہے۔ مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ وہ ابھی بھی نرسری میں تھا۔ پھر میں نے اس کے والدین سے بات کی اور اسے کچھ سیشنوں میں لے آیا۔ وہ محض اتفاق نہیں ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close