ضرورت کے باوجود محکموں میں نئی بھرتیاں نہیں کر سکتے، شہلا رضا

نیوز ڈیسک

کراچی : سندھ کی صوبائی وزیر برائے ترقیِ نسواں شہلا رضا نے کہا ہے کہ ضرورت کے باوجود محکموں میں نئی بھرتیاں نہیں کرسکتے

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم نے خواتین کے لئے ہیلپ لائن کمپلینٹ سیل جبکہ نوکری پیشہ خواتین کے بچوں کی بہتر دیکھ بھال کے لیے ڈے کیئرسینٹر بھی بنائے ہیں ، اب اس کا دائرہ کار لاڑکانہ ،سانگھڑ، شکارپور، مٹیاری ، ٹنڈومحمد خان، جامشورو اور سندھ کے دیگر اضلاع میں پھیلایا جارہا ہے

وہ اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں ، اس موقع پر سیکریٹری محکمہ ترقی نسواں سندھ انجم اقبال جمانی اور ڈائریکٹر مہیش لال دودانی بھی ان کے ہمراہ تھے

شہلا رضا نے کہا کہ یہ ایک المیہ ہے کہ سندھ میں پانچ سال سے بھرتیوں پر پابندی کی وجہ سے پینشنرز کی تعداد تنخواہ دار ملازمین سے زیادہ ہوگئی ہے

انہوں نے کہا ہمیں محکموں کو چلانے کے لیے لوگوں کی ضرورت ہے، لیکن ہم نئی بھرتیاں نہیں کرسکتے، جبکہ اس وقت عدالت نے سندھ پبلک سروس کمیشن کو بھی تحلیل کر دیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close