بھارت: نیوی کمانڈر سمیت دو افسران آبدوز سے متعلق خفیہ معلومات چرانے پر گرفتار

ویب ڈیسک

نئی دہلی : بھارت میں ایک حاضر نیوی کمانڈر اور دو سابق افسران کو روسی ساختہ آبدوز سے متعلق خفیہ اور حساس معلومات چرانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ  سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن نے ایک چھاپہ مار کارروائی میں نیوی کے حاضر کمانڈر اور دو سابق افسران کو گرفتار کیا ہے، تاہم ان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے

رپورٹ کے مطابق ان افسران کو بھارتی بحریہ کی اہم ترین آبدوز سے متعلق خفیہ معلومات چرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے تاہم اب تک ان معلومات کے کسی غیر ملک کو فروخت کرنے کے شواہد نہیں ملے ہیں

دوسری جانب بھارتی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آبدوز کی انتظامی اور ٹیکنیکل معلومات کے چوری ہونے کی تحقیقات جاری ہیں

جبکہ این ڈی ٹی وی نے بھارتی بحریہ کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ انڈین نیوی کے وائس ایڈمرل اور ریئل ایڈمرل سے بھی خفیہ معلومات کی چوری کے حوالے سے سی بی آئی نے پوچھ گچھ کی ہے

واضح رہے کہ بھارت کے پاس اس وقت کلو کلاس قسم کی دس آبدوزیں ہیں، جبکہ پندرہ روایتی آبدوزیں ہیں، جن میں سے دو جوہری صلاحیتوں کی حامل ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close