واٹس ایپ کا آئندہ ہفتے سے پرانے ورژن والے اسمارٹ فونز کے لئے سروس بند کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک

کراچی : معروف میسیجنگ ایپلیکیشن ’’واٹس ایپ‘‘ نے یکم نومبر سے پرانے سمارٹ فونز کے لئے اپنی سروس بند کرنے کا اعلان کیا ہے

اس طرح آئندہ ہفتے سے ہزاروں اسمارٹ فونز واٹس ایپ استعمال کرنے کی سہولت سے محروم ہو جائیں گے

اس حوالے سے اپنے تازہ اعلامیے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ 43 مختلف اسمارٹ فونز (اینڈرائڈ اور آئی فونز) کے لئے اپنی سروس بند کر دے گا

کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ سروس بدستور استعمال کرنے کے لئے ضروری ہے کہ صارفین کے پاس اینڈرائڈ ورژن 4.1 اور آئی فون کے آئی او ایس ورژن 10 یا اس سے زیادہ والے فونز ہوں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close