اسپینش فٹ بال لیگ میں بارسلونا کو ایک اور شکست، ہیڈ کوچ فارغ

ویب ڈیسک

اسپینش فٹ بال لیگ (لالیگا) میں بارسلونا کو ایک اور شکست کا مزہ چکھنا پڑا ، رائیو ویلکانو نے اُسے ایک صفر سے مات دی۔

اگرچہ بارسلونا اور رائیو ویلکانو کے درمیان میچ میں تمام وقت بارسلونا کا پلہ بھاری رہا اور اس کے کھلاڑیوں نے زیادہ تر وقت گیند اپنے پاس رکھی، لیکن وہ حریف ٹیم کے گول کیپر کو چکمہ دے کر بال مخالف گول پوسٹ میں داغنے میں ناکام رہے، جس کا خمیازہ انہیں شکست کی صورت میں بھگتنا پڑا

دوسری طرف مخالف ٹیم رائیو ویلکانو کے جو فلکاؤ نے فیصلہ کن گول کھیل کے پہلے ہاف کے تیسویں منٹ میں اسکور کیا

میچ کے بقیہ وقت میں بارسلونا کی ٹیم خسارہ پورا کرنے کی جدوجہد کرتی رہی، لیکن اس کی کوششیں بارآور نہ ہو سکیں. واضح رہے کہ لیگ میں یہ بارسلونا کی تیسری ناکامی تھی. میسی کا سابق کلب دس میں سے صرف چار میچ جیت سکا ہے

مسلسل خراب پرفارمنس کی وجہ سے بارسلونا کی ٹیم کے لیگ پر نویں پوزیشن پر آنے کی قیمت اس کے ہیڈ کوچ سے وصول کی گئی اور لالیگا میں مایوس کن پرفارمنس کے بعد بارسلونا نے ہیڈ کوچ رونالڈ کوئمن کو برطرف کر دیا ہے

بارسلونا کے صدر نے آج کی شکست کے بعد رونالڈ کوئمن کو فارغ کردیا، رونلڈ کوئمن کا شمار بارسلونا کے لیجنڈز میں ہوتا ہے

دوسری جانب اسپینش فٹ بال لیگ کے ایک اور میچ میں ایلاویز نے ایلچے کو ایک صفر سے ہرا دیا، جبکہ اسپانیول اور ایتھلیٹک کلب، ویا ریال اور کیڈیز کے درمیان میچ ڈرا ہوگئے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close