دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے 28 اکتوبر کو اپنی کمپنی کا نام تبدیل کرکے ’فیس بک انکارپوریٹڈ‘ سے ’میٹا انکارپوریٹڈ‘ رکھا تو دنیا بھر کے لوگ حیران دکھائی دیے۔
مارک زکربرگ کی جانب سے کمپنی کے نام کی تبدیلی کا اعلان ہوتے ہی ٹوئٹر پر ’میٹا‘ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا اور لوگوں نے مذکورہ معاملے پر طرح طرح کی میمز شیئر کیں۔
زیادہ تر لوگوں نے مزاحیہ میمز شیئر کیں اور بتایا کہ اب لوگ فیس بک کی غلطیوں کو بھول کر ’میٹا‘ میں کھو جائیں گے۔
کچھ صارفین نے میمز کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فیس بک پر نفرت انگیز مواد اور غلط خبریں پھیلانے کے الزامات تھے، جس وجہ سے کمپنی کا نام بدنام ہو رہا تھا مگر اب وہی کمپنی نئے جذبے اور نئے نام ’میٹا‘ سے سامنے آئی ہے.
Zuckerberg is now Meta Lal#Meta #Metaverse #Facebook pic.twitter.com/NWASAYRes4
— saurabh.comic (@Saurabhcomic) October 29, 2021
کچھ صارفین نے نہ صرف کمپنی کے نام بلکہ اس کے لوگو پر بھی میمز شیئر کیں اور بتایا کہ میٹا کے لوگو سے انسپائر ہوکر دنیا بھر کے لوگ اسی جیسے ٹیٹوز جسم پر بنوائیں گے.
People with Infinity ♾️ tattoo be like WTF after #Facebook rebrands to #Meta pic.twitter.com/i9mIUmQCqL
— Justsaying Atulya (@WhyJustsaying) October 29, 2021
بعض لوگوں نے لکھا کہ مارک زکربرگ نے فیس بک کے پیدا کردہ مسائل کو حل کرلیا اور کمپنی کو نیا نام دے دیا.
Mark Zuckerberg got innovative idea how to deal Facebook via #Meta 😹😹😹😹 pic.twitter.com/ne04sgqNwD
— Pritam Sooryavanshi (@Impritam67) October 29, 2021
کچھ صارفین نے لکھا کہ فیس بک کو پرائیویسی معاملے پر شدید تنقید کا سامنا تھا، اس نے پالیسی تبدیل کرنے کے بجائے نام ہی تبدیل کرلیا.
صارفین نے کمپنی کا نام تبدیل ہونے پر ایسے میمز بھی کیے کہ فیس بک پر ہونے والی تنقید سے مارک زکربرگ کو بچنا بھی تھا اور اسے آگے بھی بڑھنا تھا، جس وجہ سے کمپنی کا نام تبدیل کرنا ضروری تھا.
Social Media Marketers after hearing about Facebook's new corporate name. #Meta #AgencyLife @Social_Samosa pic.twitter.com/fOzLAFMxZn
— IshwaryaSelvam (@IshwaryaSelvam_) October 29, 2021
کچھ صارفین نے لکھا کہ فیس بک کو پرائیویسی معاملے پر شدید تنقید کا سامنا تھا، اس نے پالیسی تبدیل کرنے کے بجائے نام ہی تبدیل کرلیا.
Mark Zuckerberg's LOGIC#Meta pic.twitter.com/V61EOlOhOr
— Ankita Singh (@ankita_siingh) October 29, 2021