میلکم ایکس قتل کیس، دو مسلمان 56 برس بعد بری ہو گئے

ویب ڈیسک

نیویارک : امریکا میں انسانی حقوق کے علمبردار میلکم ایکس کے قتل میں ملوث دو مسلمانوں کو واقعے کے چھپن برس بعد بری کردیا گیا ہے

چھپن برس گزر جانے کے بعد امریکی عدالت نے نظرثانی فیصلے میں تسلیم کیا کہ محمد عزیز اور خلیل اسلام کو غلط سزائیں سنائی گئی تھیں، وہ دونوں بے قصور تھے

واضح رہے کہ محمد عزیز کو 1985ع اور خلیل اسلام کو 1987ع میں رہائی دی گئی، خلیل بارہ سال پہلے ہی زندگی کی قید سے آزاد ہو چکے ہیں

دوسری جانب محمد عزیز کا کہنا ہے کہ انہیں ایسے کرپٹ نظام کا سامنا کرنا پڑا، جسے امریکا میں سیاہ فام بہت اچھی طرح جانتے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ یہ عدالتی نظام اس نقصان کی بھی ذمہ داری قبول کرے، جو انہیں پچپن برس بھگتنا پڑا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close