اسلام آباد : وزیر اعظم کے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے امریکی انڈر سیکرٹری برائے دفاع کولن کاہل کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے، جس میں انہوں نے امریکی سینیٹ کو بتایا تھا کہ پاکستان نے ہمیں اپنی فضائی حدود تک رسائی جاری رکھی ہوئی ہے اور ہم یہ رسائی کھلی رکھنے کے لیے ان سے بات چیت کر رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا بداعتمادی پر قابو پا نے کی کوشش کر رہے ہیں
امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ خدا کے فضل سے پاکستان کے ایٹمی ہتھیار ہمیشہ محفوظ رہے ہیں اور ہمیشہ محفوظ رہیں گے، تاہم اگر کوئی اس پر اپنی نیندیں اڑانا چاہتا ہے تو یہ اس کی مرضی ہے
ڈاکٹر معید یوسف نے اس رائے سے اتفاق نہیں کیا کہ امریکا اور پاکستان تصادم کے راستے پر ہیں اور یہاں سے ان کے تعلقات مزید خراب ہو سکتے ہیں.
پاکستان نے امریکا کو فضائی حدود تک رسائی جاری رکھی ہوئی ہے، پینٹاگون عہدیدار