سردیوں کی آمد آمد ہے، ایسے میں من پسند مچھلی کھانے کا شوق دوبالا ہو جاتا ہے. مچھلی نہ صرف ذائقے کے اعتبار سے لاجواب ہے بلکہ صحت کے حوالے سے بھی مچھلی کا گوشت متعدد فوائد کا حامل ہوتا ہے
لیکن ہم میں سے اکثر لوگ اس بات سے انجان ہوتے ہیں کہ مچھلی خریدتے وقت اس کے تازہ ہونے کی پہچان کیسے کی جائے
لیکن یہ کام اتنا مشکل بھی نہیں، بلکہ ہم صرف چند عام باتوں کا خیال رکھ کر تازہ مچھلی کی پہچان کر سکتے ہیں
اس سلسلے میں سب سے پہلے بات کی جائے مچھلی کی بو کی… تو اکثر افراد کو مچھلی کی بو پسند نہیں ہوتی، لیکن ماہرین کا ماننا ہے کہ مچھلی کی بو کی نوعیت تازہ مچھلی کی پہچان میں بیت مددگار ثابت ہوتی ہے
اچھی مچھلی کی بو زیادہ بری نہیں ہوتی بلکہ معتدل ہوتی ہے، اس کے مقابلے میں اگر بہت بری بو آرہی ہے، تو یہ پہلی نشانی ہے کہ یہ مچھلی باسی ہے یا کیمیکلز سے محفوظ کی گئی ہے، ایسی بو اکثر اسے پکانے کے بعد بھی برقرار رہنے کا امکان ہوتا ہے
محاورہ ہے کہ آنکھیں جھوٹ نہیں بولتیں،
تو مچھلی کی آنکھیں بھی جھوٹ نہیں بولتیں، شاید یہ سننے میں آپ جو عجیب سا لگے لیکن حقیقت یہی ہے۔ مچھلی خریدتے وقت اس کی آنکھوں کو دیکھیں
تازہ مچھلی کی آنکھیں صاف، چمکدار اور پوری ہوتی ہیں، جبکہ ان میں دھندلا پن اس چیز کی علامت ہے کہ اسے وہاں رکھے بہت دیر ہوچکی ہے اور وہ باسی یا خراب ہے
تازہ مچھلی کی ایک پہچان اس کی مستحکم ساخت ہے. تازہ مچھلی کا جسم اندر اور باہر سے ٹھوس یا مستحکم ہوتا ہے اور اس کی جلد میں چمک ہوتی ہے. جب انگلی سے جسم کو دبایا جائے تو اندر جانے والا حصہ اسپرنگ کی طرح واپس اصل شکل میں آجاتا ہے، جبکہ جلد بھی ڈھیلی نہیں ہوتی. اس کے مقابلے میں باسی مچھلی کی رنگت مدھم ہوتی ہے اور گوشت نرم اور پلپلا ہوتا ہے
اس کے علاوہ جب مچھلی خریدنے لگیں تو دیکھیں کہ اس کا رنگ ماند نہ ہو، آنکھوں میں سفید لیئر نہ ہو جبکہ گلپھڑے اور دم تازہ ہو
یہ بھی یقینی بنائیں کہ اس کا جسم ہلکا سا پھسلن والا ہو اور گوشت کی رنگت بدلی ہوئی نہ ہو۔ تازہ مچھلی کے گوشت کا رنگ شوخ گلابی رنگ کا ہوتا ہے اور اس کے ٹکڑے کرتے ہوئے خون بھی خارج ہوتا ہے۔ لیکن ایک بات ذہن میں رہے کہ مختلف مچھلیوں کا گوشت رنگت کے اعتبار سے قدرتی طور پر بھی مختلف ہوتا ہے
سطح پر دراڑوں والی مچھلی بھی اکثر اوقات تازہ نہیں ہوتی۔ جب فلیٹ خراب ہونے لگتا ہے تو اس کے ریشے پھٹ جاتے ہیں اور الگ ہوجاتے ہیں۔ ایک تازہ فلیٹ کی سطح ہموار، یکساں ہوتی ہے۔ کبھی کبھی ایک ناہموار کٹ پھاڑ کی طرح لگ سکتا ہے۔ فرق یہ ہے کہ خراب ہونے والی فلیٹ تنگ نظر آئے گی، جو جلد کو پھاڑ دیتی ہے۔ قریب سے دیکھیں اور دیکھیں کہ کیا واقعی جلد پھٹ رہی ہے، یا صرف ایک ناہموار کٹ ہے۔
تازہ مچھلی کی ایک پہچان اس کے گلپھڑوں کا صاف اور شوخ سرخ رنگ کا ہونا بھی ہے ، مچھلی عمر بڑھنے سے گلپھڑے کا رنگ مدھم اور بھورا ہونے لگتا ہے، جبکہ ان میں بو واضح علامت ہے کہ وہ مچھلی تازہ نہیں ہے.