دس لاکھ پاکستانیوں کی سگریٹ چھڑانے کیلیے ملک گیر مہم کا آغاز

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : پاکستان میں سگریٹ نوشی کی لت میں مبتلا ہونے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر پاکستانیوں کو سگریٹ نوشی سے بچنے اور اس لت سے چھٹکارا پانے کے حوالے سے ملک بھر میں آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق ”ایسوسی ایشن فار اسموکنگ آلٹرنیٹیوز پاکستان“ ملک بھر میں سگریٹ نوشی کی لت میں مبتلا افراد کو مشاورت اور مدد فراہم کرنے کے لیے ڈجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے دس لاکھ تمباکو نوش افراد کی زندگیوں سے سگریٹ کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرے گی

واضح رہے کہ برطانیہ میں ہر سال اکتوبر کے مہینے میں تمباکو نوشی کرنے والے افراد کو یہ لت چھوڑنے کے لیے ایک مہم منعقد کی جاتی ہے، جہاں اس سال اس مہم کے بہت عمدہ نتائج سامنے آئے ہیں

اسی مہم سے متاثر ہو کر اس سال نومبر 2021ع میں پاکستان میں بھی اسی طرح کی مہم شروع کرنے کا عزم کیا گیا ہے، تاکہ لوگوں میں آگاہی پیدا کی جائے اور ان کی صحت کو بہتر بنایا جاسکے

اس حوالے سے ایسوسی ایشن فار اسموکنگ آلٹرنیٹس پاکستان کے بانی اور سی ای او عبیر مرزا کا کہنا ہے کہ تقریباً تمام سگریٹ نوشی کرنے والے افراد سگریٹ سے وابستہ خطرات کو سمجھتے ہیں، لیکن ان کا استعمال تب تک جاری رکھتے ہیں کہ جب تک وہ دل کی بیماریوں، کینسر یا سگریٹ کے استعمال سے وابستہ دیگر امراض کا شکار نہ ہو جائیں. ایسوسی ایشن فار اسموکنگ آلٹرنیٹس پاکستان جیسی تنظیموں اور ریگولیٹری اتھارٹیز کا عزم ہے کہ وہ انتہائی نتائج سے پہلے ہی لوگوں کو سگریٹ چھوڑنے پر مجبور کریں

انہوں نے مزید کہا کہ ایسوسی ایشن فار اسموکنگ آلٹرنیٹیوز پاکستان، انضباطِ تمباکو (ٹوبیکو کنٹرول) کی پالیسیوں اور حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی حمایت کرتی ہے، تاہم گزشتہ دہائی میں سگریٹ کے استعمال سے متعلق اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ان سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوئے

تازہ اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ عالمی سطح پر تمباکو نوشی کی شرح میں کمی کے باوجود، تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد اب بھی ایک ارب سے زیادہ ہے، جن میں سے اَسی فیصد کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک ہیں، جس کی وجہ صحت عامہ کے زیادہ اخراجات ہیں

ایک کروڑ پچاس لاکھ سے زائد سگریٹ نوش افراد کے ملک میں، پاکستان کو سگریٹ کے صحت عامہ پر پڑنے والے اثرات کو روکنے میں مدد کے لیے جدید حل کی اشد ضرورت ہے۔ اس آگاہی مہم کے ذریعے ایسوسی ایشن فار اسموکنگ آلٹرنیٹس پاکستان کا مقصد سگریٹ نوشی کے مضر صحت اثرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے، جس میں برطانیہ، یورپ اور جاپان جیسے دیگر ممالک کامیاب رہے ہیں

بنیادی طور پر ایسوسی ایشن فار اسموکنگ آلٹرنیٹیوز پاکستان، ایسے ہم خیال افراد کا ایک اتحاد ہے، جو پاکستان میں سگریٹ نوشی کی شرح کو نمایاں طور پر کم کرنے میں مدد کرنے کے لیے تمباکو نوشی کرنے والوں اور پالیسی سازوں کے درمیان سائنسی طور پر ثابت شدہ تمباکو نوشی کے متبادل ذرائع کو اپنانے کی وکالت کرتا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close