سعید غنی کی کھلی کچہری میں جیالے آپس میں ہی الجھ پڑے

نیوز ڈیسک

حیدر آباد : سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی کی کھلی کچہری میں شدید  بدنظمی دیکھنے میں آئی

کھلی کچہری میں ضلعی صدر صغیر قریشی اور ایم پی اے جبار خان کے حامی   ایک دوسرے سے الجھ پڑے، شور شرابا  اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے

ذرائع کے مطابق ایک گروپ کی طرف سے ترقیاتی کام کروانے کا کریڈٹ لینے پر دوسرا گروپ ناراض ہوگیا اور جیالے آپس میں الجھ پڑے. جس کی وجہ سے جب بد نظمی حد سے زیادہ بڑھ گئی تو صوبائی وزیر سعید غنی نے کھلی کچہری ختم کر دی

قبل ازیں صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی کی کھلی کچہری میں شہریوں نے شکایتوں کے انبار  لگادیے. کھلی کچہری میں شہریوں نے یہ بھی شکایت کی کہ منشیات کھلے عام فروخت ہو رہی ہے اور اسے روکنے والا کوئی نہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close