سر سے اخروٹ توڑنے کا مقابلہ، پاکستانی نوجوان کا رکارڈ

نیوز ڈیسک

سر سے اخروٹ توڑنے کے مقابلے میں بھارت کے نوین کمار کوشکست دے کر پاکستان کے محمد راشد کے ریکارڈ  قائم کرنے کی وڈیو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اپلوڈ کر دی ہے

تفصیلات کے مطابق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے حوالے سے اٹلی کے مشہور ٹی وی شو لا نوتی دای ریکارڈ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نوجوان محمد راشد نے  بھارتی کھلاڑی کے 239 کے مقابلے میں سر سے 254 اخروٹ توڑ کر نیا ریکارڈ قائم کیا تھا

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اس تاریخ ساز مقابلے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپ لوڈ کردی ہے. یہ وڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اور صرف ایک گھنٹے میں ویڈیو کو چار لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا

کراچی سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹ کے کھلاڑی محمد راشد اب تک 60 مختلف ورلڈ ریکارڈ قائم کر چکے ہیں جب کہ ان کی اکیڈمی کے مجموعی ریکارڈز کی تعداد 75 ہو چکی ہے.

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی نوجوان محمد راشد نے  180 اخروٹ توڑ کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا، تاہم نوین کمار نے217 اخروٹ توڑ کر یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا تھا لیکن اب محمد راشد نے ایک مرتبہ پھر نیا ریکارڈ قائم کرکے اپنا کھویا ہواعالمی اعزاز دوبارہ حاصل کرلیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close