چین میں بچوں کے سر گول کرنے والے ہیلمٹ کی فروخت میں اضافہ

نیوز ڈیسک

بیجنگ : چین میں ان دنوں بچوں کے سر مکمل گول بنانے کا رجحان بڑھ رہا ہے، جس کے لیے والدین اپنے بچوں کے سر کو گول شکل میں ڈھالنے والے ہیلمٹ اور ٹوپیوں پر ہزاروں ڈالر خرچ کررہے ہیں

اس کی وجہ  خوبصورتی کے بارے میں چین کے لوگوں میں پایا جانے والا یہ مخصوص تاثر ہے، جس کے مطابق سمجھا، جاتا ہے کہ جس کا سر جتنا گول ہوگا وہ اتنا ہی خوبصورت ہے

اس مقصد کے لیے اب والدین ایسے مخصوص تکئے اور ہیلمٹ خرید رہے ہیں، جن کی مدد سے وہ بچوں کے سر کو خاص دائرے کی شکل میں ڈھال سکیں۔ اس کے لیے قیمتی ہیلمٹ نما سانچے بھی خریدے جارہے ہیں

رپورٹس کے مطابق ان آلات کی فروخت اب باقاعدہ ایک بہت بڑا کاروبار بن چکی ہے۔ اس بڑھتے ہوئے رجحان کی دیکھا دیکھی  کمپنیوں نے اس کے لیے مخصوص چٹائیاں بھی بنانا شروع کردی ہیں

اس سال اکتوبر میں اس رحجان میں بہت زیادہ تیزی دیکھی گئی ہے۔ والدین کی بڑی تعداد آن لائن یا دیگر دکانوں کا رخ کر رہی ہے۔ ان میں سب سے مشہور شے ہیلمٹ ہے جو ان کے خیال میں چپٹے سر والوں کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے

والدین دن میں کئی گھنٹوں تک بچے کے سرپر ہیلمٹ نما سخت ٹوپی منڈھے رکھتے ہیں۔ ان کے خیال میں اوائل عمر میں بچوں کا سر نرم ہوتا ہے اور ٹوپی نما ہیلمٹ پہننے سے وہ خاص شکل میں ڈھل سکتا ہے

چینی سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے اس ایجاد کی تعریف کرتے ہوئے اسے ایک معجزاتی ایجاد قرار دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح ان کے بچے کا سر بالکل گول ہو گیا، جس پر وہ بہت خوش ہے۔ والدہ کے مطابق ماہرین نے سات ماہ کی بچی کے لیے بطورِ خاص ایک ہیلمٹ ڈیزائن کیا، جس کے بعد اس کا سر معمول پر آگیا

اسی طرح ایک اور خاتون نے بتایا کہ ان کا سر پیچھے سے چپٹا تھا، جس کی وجہ سے تضحیک کا نشانہ بنایا گیا اور اب وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی اولاد کا بھی ان کی طرح مذاق اڑایا جائے

بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے بعض جدید ہیلمٹ کی قیمت چار ہزار تین سو ڈالر تک پہنچ چکی ہے

اسی طرح علی بابا ویبسائٹ پر بھی بہت سی اشیا پآن لائن فروخت ہو رہی ہیں، جن میں بیس ڈالر کے تکئے اور پندرہ ڈالر جی چٹائیاں بھی شامل ہیں۔ اسی طرح گول سر کے متعلق مضامین، وڈیو اور پوسٹ بھی لوگوں کی بہت زیادہ توجہ کھینچ رہی ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close