دنیا میں سب سے سستا پیٹرول پاکستان میں ہے، خسارہ بیس ارب ڈالر سے ایک ارب پر لے آئے.  وزیراعظم

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا میں سب سے سستا پیٹرول پاکستان میں ہے، جب کہ چینی کی قیمتیں  بڑھنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سندھ میں شوگر ملز بند ہونے کی وجہ سے بڑھیں

اٹک میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تیس سالوں میں یہ دو خاندان امیر ہو گئے ملک پیچھے چلا گیا، پچھلے تیس سال میں بنگلہ دیش ہم سے آگے نکل گیا، ان دو خاندانوں نے ملک کو معاشی طور پر بیحد کمزور کردیا

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا مسئلہ پوری دنیابمیں ہے،  دنیا میں سب سے زیادہ سستا پیٹرول پاکستان میں ہے، سندھ میں شوگر ملز بند ہونے کی وجہ سے چینی کی قیمتیں بڑھ گئیں

انہوں نے کہا کہ پتا چلا ہے کہ شوگر ملز مالکان نے مختلف معاملات پر جولائی سے اسٹے آرڈر لے رکھے ہیں، سندھ میں چلنے والی تین شوگر ملز کو بند کردیا گیا ہے

عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلی بار طویل المدتی پلاننگ ہو رہی ہے، آٹا، گھی اور دالوں پر تیس فیصد احساس کارڈ پر سبسڈی دیں گے

وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، کم ترقی یافتہ علاقوں کی خوشحالی کے لیے کام کرنا ترجیح ہے، عوام پانچ سال بعد ہماری کارکردگی دیکھیں،  پانچ سال میں پتہ چلے گا کہ پاکستان میں غربت کم ہوئی یا نہیں

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان سے اٹک کی پی ٹی آئی قیادت نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت جب آئی تو اس وقت مجموعی معاشی خسارہ 20 ارب ڈالر تھا جس کی وجہ سے معاشی صورتحال مشکل تھی، ہمارا انحصار درآمدات پر ہے، اس لیے جب باہر قیمتیں بڑھتی ہیں، تو یہاں بھی بڑھ جاتی ہیں، ہم نے دن رات محنت کی اور ایک سال میں خسارہ بیس ارب ڈالر سے کم کر کے ایک ارب ڈالر پر لے آئے

عمران خان کا کہنا تھا کہ غریب عوام پر مہنگائی کے اثرات کا پوری طرح سے احساس ہے، مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور غریب عوام پر بوجھ کم کرنے کی خاطر حکومت اس وقت ساڑھے چار سو ارب کا خسارہ خود سے برداشت کر رہی ہے

انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ کا پورے صوبہ پنجاب میں آغاز کرنے لگے ہیں جس کی بدولت غریب گھرانے معیاری علاج کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے، احساس سبسڈی پروگرام وفاق اور صوبائی حکومت مل کر مستحق گھرانوں کو آٹا، دالوں اور گھی پر تیس فیصد سبسڈی فراہم ہوگی

وزیر اعظم نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام طیس لاکھ گھرانوں کے لیے سود کے بغیر قرضے فراہم کرے گا، گھر تعمیر کرنے، چھوٹا کاروبار شروع کرنے، اسکلز ٹریننگ پروگرام اور چھوٹے کسان کے لیے قرضہ دیے جائیں گے، کامیاب جوان پروگرام پہلے سے ہی ملک بھر میں نوجوانوں کو قرضے فراہم کر رہا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close