دنیا کا سب سے کم چوڑائی والا اور چوڑا ترین دریا

ویب ڈیسک

کراچی : چین کا دریائے ہوالائی ظاہری طور پر دنیا کا سب سے تنگ ترین (کم چوڑائی والا)  دریا ہے اور یہ اپنے چوڑے ترین مقام پر بھی صرف چند درجن سینٹی میٹرز چوڑا ہے

جب کہ جنوبی امریکا کے کئی ملکوں میں بہنے والا دنیا کا سب سے بڑا دریا امیزون خشک موسم میں بھی چھ میل سے زیادہ چوڑائی کا حامل ہے، جبکہ بارش اور سیلاب کے موسم میں اس کی زیادہ سے زیادہ چوڑائی چوبیس میل تک ہوجاتی ہے

اس طرح امیزون دنیا کا چوڑا ترین دریا ہے، مگر دنیا میں کئی دریا ایسے ہیں جو کہ اپنے چوڑے ترین مقام پر کم از کم ایک میل تک چوڑائی کے حامل ہیں

یہ اور بات کہ چوڑائی دریاؤں کی خصوصیات میں نہیں گنی جاتی لیکن چین کا مذکورہ بالا دریا اتنا کم چوڑا ہے کہ آپ اس کو ایک قدم اٹھا کر پار کر سکتے ہیں

یہ دریا شمالی چین میں انر منگولیا کے سطح مرتفع میں سترہ کلومیٹر لمبائی تک بہتا ہے اور اس کی اوسطاً چوڑائی پندرہ سینٹی میٹر ہے اور تنگ ترین مقام پر یہ محض چار سینٹی چوڑا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close