لاڑکانہ میں پی پی رہنما کی فائرنگ سے خاتون کے قتل کیس میں چار ملزم گرفتار

نیوز ڈیسک

لاڑکانہ : پیپلز پارٹی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی حسین اسران کے والد کی فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت کے کیس میں چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق قمبر شہدادکوٹ پولیس کی جانب سے خاتون قتل کیس میں نامزد سولہ ملزمان میں سے چار گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ مقتولہ کے لواحقین سے تعزیت کے لیے پی ٹی آئی ملیر کے صدر ڈاکٹر مسرور سیال بھی خیرپور جوسو پہنچے

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے مسرور سیال کا کہنا ہے کہ بااثر اسران برادری کو گاؤں میں سیال برادری کے تین گھر اور ان کی چند ایکڑ زمین برداشت نہیں تھی۔ قتل کا مقدمہ تو درج کر لیا گیا، لیکن انسداد دہشتگری کی دفعات شامل کرنے کے بجائے کمزور دفعات لگائیں گئیں ہیں

لواحقین نے بتایا کہ نہتی لڑکی قرآن پاک لے کر لڑائی نہ کرنے کی اپیل لے کر گئی تھی، اس پر بھی گولیاں برسائی گئیں جس سے قرآن پاک اور وہ شہید ہوئے جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوا

دوسری جانب مقدمے میں نامزد پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی طرف سے کوئی موقف سامنے نہیں آ سکا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close