موبائل فونز کے IMEI نمبر تبدیل کرنے والا ملزم دھر لیا گیا

نیوز ڈیسک

کراچی : ملیر سٹی میں پولیس نے چھینے اور چوری کیے گئے موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرکے مارکیٹوں میں فروخت کرنے والے گروہ کے ایک ملزم عمران شاہ کو دھر لیا ہے

عمران شاہ کے قبضے سے 36 آئی فونز سمیت 80 موبائل فون، ٹیبلٹس اور آئی پیڈز برآمد ہوئے ہیں

سینئر سپرینٹنڈنٹ پولیس ملیر عرفان علی بہادر کے مطابق ملیر سٹی پولیس نے علاقے میں بس اسٹاپ پر کھڑے ایک مشکوک شخص عمران شاہ کو حراست میں لیا، جس کے پاس موجود بیگ سے 36 آئی فونز سمیت 80 سے زائد قیمتی اسمارٹ فونز، ٹیبلٹس اور آئی پیڈ برآمد ہوئے

عرفان بہادر کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ برا٘مد ہونے والے موبائل فون مارکیٹ میں سپلائی کے لیے لے جا رہا تھا

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اور اس کے دیگر ساتھی یہ کام منظم طریقے سے کرتے ہیں

ملزم کے مطابق ان کا گروہ چھینے و چوری کئے گئے موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبرز تبدیل کر دیتے ہیں، جس کے بعد انہیں مارکیٹ میں سستے داموں فروخت کر دیا جاتا ہے

پولیس تفتیش کے مطابق ملزم نے اپنے دیگر سات ساتھیوں کی نشاندہی کر دی ہے، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close