پاکستانی نژاد امریکی شہری نے اپنی 48ویں میراتھن ریس ڈاکٹر عافیہ کے نام کردی

نیوز ڈیسک

کراچی : عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے سرگرم پاکستانی نژاد امریکی شہری ندرت صدیقی نے اپنی 48ویں میراتھن ریس ڈاکٹر عافیہ کے نام کردی

ٹیکساس میں مقیم ندرت صدیقی نے بتایا کہ آج میں نے فورٹ ورتھ میراتھن دوڑ میں حصہ لیا، جو کہ میری 48ویں مکمل میراتھن ہے۔ میری یہ دوڑ ایک بار پھر #DrAafiaSiddiqui کیلیے تھی

انہوں نے کہا کہ اس معصوم سیاسی قیدی بہن کے لیے میری چھٹی خاص ریس تھی۔ یہ امریکا کے اس ٹیکساس شہر میں تھی، جہاں کی جیل میں ڈاکٹر عافیہ قید ہیں

ندرت صدیقی نے کہا کہ یہ بات یقین سے بالاتر ہے کہ وہ اٹھارہ سال سے اس جرم کے الزام میں قید ہیں، جس کا ارتکاب اس نے کیا ہی نہیں۔ ایسا الزام کہ جس میں کوئی ہلاک یا زخمی تک نہیں ہوا تھا

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ حکومت پاکستان نے اپنی بے گناہ شہری کی رہائی کے لیے ایک رسمی خط تک امریکی حکومت کو نہیں لکھا ہے

انہوں نے بتایا کہ جب میں میراتھن میں دوڑ رہی تھی تو سلیمہ گل، عافیہ کے کیس کے بارے میں وہاں موجود لوگوں کو آگاہی دے رہی تھیں۔ انصاف کے لیے اصول پسند علمبرداروں کا یہی عزم ہوتا ہے

واضح رہے کہ چار گھنٹے اور آٹھ منٹ طویل اس میراتھن ریس میں ندرت صدیقی نے تیسری پوزیشن حاصل کی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close