انتخابی فہرستیں اپ ڈیٹ کرنے کے لئے گھر گھر ووٹرز کی تصدیق کا عمل جاری

نیوز ڈیسک

کراچی : ترجمان دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات 2023ع کے لئے انتخابی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کرنے کے لئے 7 نومبر 2021ع سے 6 دسمبر 2021ع تک گھر گھر جاکر ووٹرز کی تصدیق کاعمل شروع کر دیا گیا ہے

اعلامیے کے مطابق 7 دسمبر 2021ع سے 5 جنوری 2022ع تک ڈیٹا انٹری کا عمل مکمل کیا جائے گا اور 6 جنوری 2022ع سے 25 جنوری 2022ع تک غیر حتمی انتخابی فہرستوں کی چھپائی مکمل کی جائے گی

جس کے بعد الیکشن ایکٹ 2017ع کے سیکشن 28 کے تحت ابتدائی فہرستوں پر اعتراضات، درستگی ضلعی سطح پر اشاعت کی جائے گی

انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے عمل کے لئے صوبے بھر میں ابتدائی طور پر 15 ہزار 326 تصدیق کنندگان 3 ہزار 891 سپروائز اور 414 اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران اور 125 نظرثانی افسران کو مقرر کیا گیا ہے

جبکہ اعتراضات، درستگی اور اندراج کے لئے صوبے بھر 3 ہزار 609 ڈسپلے سینٹرز قائم کئے گئے ہیں اور تحصیل سطح پر صوبے بھر میں نظرثانی اتھارٹیز افسران کو تعینات کیا گیا ہے

نظرثانی کا عمل مکمل ہونے کے بعد حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کا عمل 24 مارچ 2022ع سے 12 اپریل 2022ع تک مکمل کیا جائے گا اور حتمی انتخابی فہرست 13 اپریل 2022ع کو شائع کی جائے گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close
Close